قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی سابقہ اداکارہ زینب جمیل نے مطالبہ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق ماڈل اور اداکارہ زینب جمیل نے کہا ہے کہ بیانات اور ثبوت فراہم کیے ہوئے چار دن ہوچکے ہیں مگر پولیس نے اب تک مجھ پر قاتلانہ حملہ کرانے والے میرے شوہر کو گرفتار نہیں کیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سابق ماڈل اور اداکارہ کو چند روز قبل خط بھی ملا تھامخط میں اس کے شوہر کی طرف سے ممکنہ حملے کا ذکر بھی کیا گیا تھا۔زینب جمیل نے متعلقہ اداروں سے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شواہد کے ہوتے ہوئے اس کے شوہر کو گرفتار کرنے سے گریز کیا جارہا ہے۔ پولیس کے پاس اس کی گرفتاری کا جواز موجود ہے۔

زینب جمیل کو چند روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس سوسائٹی میں گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا تھا۔ کئی گولیاں لگنے سے اس کی حالت نازک ہوگئی تھی۔ اب اسپتال میں وہ قدرے بہتر حالت میں ہے۔ زینب جمیل پر حملے کے کیس میں پولیس نے اس کے ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس اب تک ایسے شواہد تک نہیں پہنچی جن کی بنیاد پر زینب جمیل کے شوہر کو گرفتار کیا جاسکے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago