جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنیکی سفارش کردی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کردی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جن 6 ججوں کو متفقہ طور پر مستقل کرنے کی سفارش کی ان میں جسٹس عبدالرحمان، جسٹس جواد سروانہ، جسٹس ثناء منہاس، جسٹس خادم سومرو، جسٹس اعجاز اور جسٹس امجد شامل ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کو مستقل چیف جسٹس بلوچستان مقرر کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔