صدر آصف زرداری کو وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ پیش کردی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف زرداری کو وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ پیش کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی محتسب نے 2023 میں سرکاری محکموں کی بد انتظامی کے خلاف ریکارڈ ایک لاکھ 94 ہزار 99 شکایات پر کارروائی کی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت سال 2023ء میں شکایات پر کارروائی میں 18 فیصد اضافہ ہوا، کل شکایات میں سے 193,028 کا ازالہ کیا گیا، سال 2022 کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔
وفاقی محتسب نے ملاقات میں صدر مملکت کو محتسب کی کارکردگی اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔