تربت نیول بیس پر حملہ ناکام چار حملہ آور ہلاک

تربت/کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے شہر تربت میں رات تقریباً دس بجے پاک بحریہ کے ایئربیس کی طرف کئی دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں . شہری خوف میں مبتلا رہے سرکاری ذرائع کے مطابق چار مسلح دہشت گردوں نے نیول ایئر بیس تربت میں گھسنے کی کوشش کی انہیں پاک فوج کے جوانوں نے مار کر ایئربیس کو کلیئر کردیاہے .

شہر کی فضاء میں ہیلی کاپٹروں کی آوازیں آرہی ہیں . جبکہ محکمہ صحت کیچ کی جانب سے ٹیچنگ اسپتال تربت میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور تمام ڈاکٹرز کو فوری اسپتال پہنچنے کی ہدایت کردی ہے . واضح رہے کہ نیول ایئر بیس اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ قریب واقع ہیں . .

. .

متعلقہ خبریں