تاجروں نے حکومت کی آسان ٹیکس اسکیم کی حمایت کا اعلان کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کی مجوزہ آسان ٹیکس اسکیم کی مکمل حمایت کردی ہے . سپریمنل کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے .


چئیر مین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نے حکومت کی طرف سے تاجروں کیلئے اعلان کردہ اسکیم بارے ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معیشت کو آسان طریقے سے ڈاکومنٹ کرنے کے موجودہ حکومتی طریقہ کار کو سپورٹ کریں گے .
ان کا کہنا تھا کہ ہر تاجر کو اپنا کاروبار رجسٹرڈ کروانا چاہئے اور ریاست کی مدد کرنا چاہئے، حکومتی اسکیم میں آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں