اچھرہ بازار واقعہ کیس؛ ملزمان کی ضمانت منظور


لاہور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے اچھرہ بازار واقعہ کیس میں ملوث 3 ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی . تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری کو غیر ضروری قرار دینے کے بعد دو دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں .


اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے ملزمان محمد ندیم، عادل سرور اور التمش ثقلین کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی . جج نے مولانا عظیم الدین شاکر اور خالد شہنشاہ کی ضمانت کی درخواستیں پولیس کی تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ ہونے کے بعد نمٹا دیں .
لاہور پولیس نے 24 فروری کو عربی رسم الخط والی شرٹ پہنے خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا تھا . پولیس نے فوری مداخلت کی اور خاتون کو بحفاظت باہر نکال لیا .

. .

متعلقہ خبریں