چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ، انتظامات کا جائزہ


کراچی(قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کا 3 رکنی وفد چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا .
آئِی سی سی کے 3 رکنی وفد نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا .

پی سی بی حکام نے وفد کو مختلف امور پر بریفنگ دی . پاکستان فروری 2025 میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا .
آئی سی سی ہیڈآف ایونٹس کرس ٹیٹلی کی قیادت میں وفد کے دوسرے ارکان میں سینئر مینجر ایونٹ آپریشن سارہ ایگر اور ایونٹ آپریشن مینجر عون محمد زیدی شامل ہیں . کراچی اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد وفد کی سکیورٹی فراہم کرنےو الے اداروں کے اہکاروں سےملاقاتیں بھی شیڈول ہیں .
پروگرام کےمطابق وفد بدھ کو پنڈی اسٹیڈیم کے معائنے کے بعد پی سی بی کے سربراہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کرے گا . کراچی، لاہور اور پنڈی میں انتظامات اور پی سی بی آفیشلز سےملاقاتوں کے بعد وفد اپنی رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک سے شیئر کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں