کراچی(قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کا 3 رکنی وفد چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔
آئِی سی سی کے 3 رکنی وفد نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ پی سی بی حکام نے وفد کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ پاکستان فروری 2025 میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔
آئی سی سی ہیڈآف ایونٹس کرس ٹیٹلی کی قیادت میں وفد کے دوسرے ارکان میں سینئر مینجر ایونٹ آپریشن سارہ ایگر اور ایونٹ آپریشن مینجر عون محمد زیدی شامل ہیں۔ کراچی اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد وفد کی سکیورٹی فراہم کرنےو الے اداروں کے اہکاروں سےملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
پروگرام کےمطابق وفد بدھ کو پنڈی اسٹیڈیم کے معائنے کے بعد پی سی بی کے سربراہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کرے گا ۔ کراچی، لاہور اور پنڈی میں انتظامات اور پی سی بی آفیشلز سےملاقاتوں کے بعد وفد اپنی رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک سے شیئر کرے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…