قومی بچت کی مختلف اسکیموں کے منافع میں اضافہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی بچت کی مختلف اسکیموں کے منافع میں اضافہ کردیا گیا . ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں12 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا گیاجس کے بعد ان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 14.6 فیصد سے بڑھا کر14.76فیصد کردی گئی، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 20بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے .


اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح15.6فیصد سے بڑھا کر15.80فیصد کردی گئی ہے،پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹ پر منافع کی شرح میں24بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ان اکاؤنٹس میں منافع کی شرح 15.4فیصد سے بڑھا کر15.60فیصد کردی گئی ہے .
اسی طرح شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر بھی منافع کی شرح میں15.4فیصد سے بڑھا کر15.60فیصد کردی گئی ہے، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں76بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی گئی جس کے بعد ان اکاؤنٹس پر منافع کی شرح19.8 فیصد کم ہو کر19فیصد کردی گئی .

. .

متعلقہ خبریں