سیکورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک


ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مصطفیٰ، قدرت اللہ اور اسلام الدین سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔