رمضان کے دوران مسجد نبویؐ میں یومیہ 4 لاکھ لیٹر زم زم کی فراہمی


سعودی عرب  (قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کے دوران مسجد نبویؐ آنے والے زائرین کے لیے یومیہ 4 لاکھ لیٹر آبِ زم زم فراہم کیا جارہا ہے . عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کو آبِ زم زم کی فراہمی کے انتظامات پر 40 سپروائزرز اور 500 تربیت یافتہ کارکنان تعینات ہیں .


سعودی عرب میں مسجد نبویﷺ کے امور کی جنرل اتھارٹی محکمہ آبپاشی کے ذریعے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ زم زم کی فراہمی کا اہتمام کر رہی ہے .
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ سے ٹینکرز کے ذریعے آبِ زم زم منگوایا جاتا ہے اور تمام راستے واٹر ٹینکرز کی نگرانی ہوتی ہے، ایک ٹینکر میں 20 ٹن پانی کی گنجائش ہوتی ہے .
ٹینکرز کے ذریعے زم زم جب مدینہ منورہ پہنچتا ہے تو اسے ماہرین جراثیم سے پاک اور ٹھنڈا کرتے ہیں اور پھر اسے اسٹوریج ٹینکوں میں خالی کیا جاتا ہے .
عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ 24 گھنٹے زائرین اور نمازیوں میں زم زم کی فراہمی میں مصروف رہتی ہے . روضہ شریف میں یومیہ زم زم کی 10 ہزار اور مسجد نبوی میں 15 ہزار بوتلیں تقسیم کی جاتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں