پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فریقین کو نوٹس


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کی وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے کل جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی تھریٹس کو وجوہات بنایا ہے، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ جو بھی آپشنز ہوں گے ان کو کل دیکھ لیں گے۔
اس سے قبل ہائیکورٹ نے ڈی سی کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ڈی سی اسلام آباد نے سیکیورٹی وجوہات اور پولیس نفری کی کمی کی وجہ بتا کر درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

تاجر دوست اسکیم کامیاب بنانے کیلیے اقدامات کیے جائیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کامیاب…

11 mins ago

ٹیکس کیسز کا التوا، اٹارنی جنرل آفس کی ایف بی آر کو تجاویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اٹارنی جنرل آفس نے زیر التوا ٹیکس مقدمات کے حوالے سے تجاویز چیئرمین…

20 mins ago

اپریل کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 2.8 ارب ڈالر آئے

کراچی(قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل 2024ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی…

41 mins ago

سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کے لیے 5 سالہ پروگرام تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نجکاری کمیشن نے سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کے لیے پانچ سالہ پروگرام تیار…

50 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پنشن پر ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان سے کہا ہے کہ…

1 hour ago

سانحہ 9 مئی: انصاف سے عاری معاشرے میں ایسا ہوتا ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 9 مئی کے…

1 hour ago