پی بی 36 قلات سے متعلق درخواست منظور، فریقین کو نوٹسز جاری
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل ون نے حلقہ پی بی 36قلات سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے 5اپریل کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئےے ۔گزشتہ روز جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل ون نے سردارزادہ سعید لانگو کی جانب سے حلقہ پی بی 36قلات سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران فریقین کے دلائل کے بعد ٹریبونل نے فریقین کونوٹسز جاری کرتے ہوئے 5اپریل کو سماعت مقرر کردی۔