کراچی میں کھمبے سے کرنٹ لگنے اور نالے میں گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق


کراچی(قدرت روزنامہ) ڈیفنس کے علاقے بڑا بخاری کے قریب کرنٹ لگنے 16 سالہ کشن ہلاک ہوگیا۔اس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی ۔ پولیس کے مطابق نوجوان ابراہیم حیدری کا رہائشی ہے جو کہ دوستوں کے ہمراہ آیا ہوا تھا اور اس کے کپڑے گیلے تھے۔
اسے فٹ پاتھ پر لگے ہوئے بجلی کے کھمبے کی وائرنگ سے کرنٹ لگا تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ شیرشاہ پنکھا ہوٹل کے قریب نالے میں گر کر 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا
دوسری جانب شیرشاہ پنکھا ہوٹل کے قریب نالے میں گر کر 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے شیرشاہ پنکھا ہوٹل کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب نالے میں گر کر 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔ ترجمان چھیپا کے مطابق علاقے سے گزرنے والے کچھ لڑکوں نے فون کر کے ایک شخص کے نالے میں گرنے کی اطلاع دی تھی۔
چھیپا کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر نالے میں گرنے والے شخص کو نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔