آرمی چیف ضمانت دیں تو بہت سے سرمایہ کار پاکستان لیکر آسکتا ہوں، محمود بھٹی


لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے بڑے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں، آرمی چیف اور چیف جسٹس ضمانت دیں تو بہت سے سرمایہ کار پاکستان لیکر آؤں گا۔
حکومت پاکستا ن کی طرف سے ستارہ امتیاز کے بعد ہلال امتیاز ملنے کے بعد لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے محمود بھٹی نے کہا کہ بہت سے اوورسیز پاکستان آکر کاروبار کرنا چاہتے ہیں لیکن خوفزدہ ہیں اورپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے ڈرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بڑی محنت سے پیسے کما کر پاکستان میں لاتے ہیں لیکن یہاں ہماری جائیدادوں پر قبضہ کرلیا جاتا ہے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سہولیات پیدا کرے تو ملک کو موجودہ معاشی بحران سے باہر نکالنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
محمود بھٹی نے کہا کہ یتیموں کے لئے اپنی والدہ کے نام سے یتیم خانہ بنانا تھا لیکن اربوں روپے مالیت کی اس جگہ پر قبضہ ہوگیا، یتموں کا حق کھانے اور ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ جب دنیا سے جائیں گے تو محلات قبروں میں ساتھ نہیں لیکر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ہمیں اپنا سسٹم تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
محمود بھٹی نے مزید کہا کہ بچپن انتہائی غربت میں گزرا، زندگی بھرسخت محنت کے بعد نہ صرف حکومت پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا جا چکا ہوں بلکہ دنیا بھر سے اب تک دس بڑے سول اعزازات بھی انہیں مل چکے ہیں۔