اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نہ بنانے کا فیصلہ کس کی ڈیمانڈ پر ہوا؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نہ بنانے کا فیصلہ کسی کی ڈیمانڈ پر نہیں ہوا .
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا انہیں فائدہ ہوا .

پنجاب میں ممبرز کو توڑنے کی بات میں کوئی صداقت نہیں .
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ہی اسے ملیا میٹ کر دیں گے . شیر افضل مروت کے بیان کے بعد اب کچھ نہ کچھ ضرور ہو جائے گا .
سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ اگر 2 سینیٹ سیٹوں کی آفر پی ٹی آئی نے قبول نہیں کی تو حماقت کی ہے . سینیٹ الیکشن میں پنجاب میں وہ کام نہیں ہو سکتا جو کے پی کے یا بلوچستان میں ہو سکتا ہے .
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کسی کی ڈیمانڈ پر نہیں ہوا . وزیراعظم نے یہ مناسب سمجھا کہ وزارت خزانہ کے لیے محمد اورنگزیب ٹھیک رہیں گے .
انہوں نے کہاکہ اس بار آئی ایم ایف نے 2 دن مذاکرات کیے اور تیسے روز معاہدہ ہو گیا .
رانا ثنااللہ نے کہاکہ اگر مسلم لیگ ن کو سادہ اکثریت ملتی اور نواز شریف وزیراعظم ہوتے تو ملک 2 سال میں مسائل کی دلدل سے نکل جاتا .
انہوں نے کہاکہ حکومت کے شروع کے 2 سال نکل گئے تو آگے کے 3 سال بھی گزر جائیں گے، پیپلزپارٹی کا رویہ یہی رہے گا جو چیئرمین ارسا کی تعیناتی پر سامنے آیا .

. .

متعلقہ خبریں