خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں گاڑی پر مبینہ خودکش حملہ 7 افراد ہلاک


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر مبینہ خودکش حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی، گاڑی پر حملے سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جا رہی تھی۔ حملہ خود کش معلوم ہوتا ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ حملے کے بعد گاڑی کھائی میں جا گری۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی اور خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 5 چینی باشندے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان داسو ڈیم منصوبے سے منسلک تھے۔