اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سرکاری افسران کو ڈی ایچ اے لاہور میں لگژری گھر دینے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
لاہور میں سرکاری افسران کے لیے ڈی ایچ اے میں فی کس 35 کروڑ روپے مالیت کے 127 نئے لگژری گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کی سمری ایوان وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی۔
دستاویزات کے مطابق لاہور میں افسران بالا کے لیے نئے لگژری گھروں کی تعمیر میں ڈی ایچ اے سے مدد لی جائے گی، 14 سو کنال زمین پر 127 نئے لگژری گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ 2 کنال کے ایک گھر کی تعمیر پر مجموعی طور پر 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
بورڈ آف ریونیو نے منصوبے کی سمری ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کابینہ کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کریں گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…