ڈراموں میں میاں بیوی کا نکاح اور طلاق اصل میں ہوجاتی ہے‘، 3 سال پرانی ویڈیو اچانک وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور ہے کہ نکاح اور طلاق کے بارے میں بات اگر ہنسی مذاق میں بھی کہی جائے تو واقع ہوجاتی ہے۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کا ایک پرانا کلپ پھر سے وائرل ہو رہا ہے جس میں علما حضرات شادی، نکاح اور طلاق کے حساس موضوع پر بحث کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں علما حضرات کہتے ہیں کہ ڈراموں میں میاں بیوی کی اداکاری کرنے والوں کا نکاح اور طلاق اصل میں ہوجاتی ہے ۔ اس موضوع کو لے کر سوشل میڈیا صارفین نے نئی بحث شروع کر دی ہے کہ جب کردار، نام اور گواہ نقلی ہیں تو شادی اصلی کیسے ہو سکتی ہے؟
اداکارہ اشنا شاہ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے شوہر سے اس معاملے پر عجیب و غریب گفتگو کروں۔
اس پر بات کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ جب کردار، نام اور ماں باپ سب نقلی ہیں اور نہ ہی وہ اصل میں کچھ پڑھتے پڑھاتے ہیں، صرف دکھاوا کرتے ہیں اور آخر میں صرف ’قبول ہے‘ کہہ دیتے ہیں تو ایسے نکاح کیسے ہو سکتا ہے؟ اور طلاق والے بھی %80 اصل میں میاں بیوی تو نہیں ہوتے اور جو ہوتے ہیں ان کا طلاق والا سین بھی کم ہی دکھاتے ہیں۔ اور اگر یہ سب سچ ہے تو 76 سال سے اس پر بات کیوں نہیں کی گئی ڈرامے اور فلمیں تو بنتی آ رہی ہیں کسی نے یہ سب کیوں نہیں روکا۔
جب نکلی کریکٹر ہیں، نکلی نام ہیں ان کے ماں باپ نکلی، اور نہ ہی وہ اصل میں کچھ پڑتے پڑھاتے ہیں، صرف دکھاوا کرتے ہیں اور پھر آخر میں صرف قبول ہے کہ دیتے ہیں ، ایسے نکاح کیسے ہوتا ہے؟ اور تلاق والے بھی %80 اصل میں میاں بیوی تو ہوتے نہیں۔ اور جو ہوتے ہیں، ان کا تلاق والا سین بھی…
ایک صارف نے لکھا کہ یہ بحث صرف اسی بات پے ختم ہو جاتی ہے کہ ہر کام کا دارومدار نیت پر ہوتا ہے۔
امجد حسین بخاری لکھتے ہیں کہ یہ 3 سال پرانا کلپ ہے جو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
درانی صاحب یہ کلپ کافی پرانا ہے ، قطب صاحب ایک نیوز کا حصہ ہیں، میرے خیال سے تین سال پرانا کلپ ہے ۔
ایک ایکس صارف نے کہا کہ ایسا صرف اس وقت ہو سکتا ہے جب وہ کردار نہیں بلکہ اصل میں میاں بیوی ہوں، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت ڈس انفارمیشن پھیلاتے ہیں۔
اگر وہ حقیقت میں میاں بیوی ہوں تب ۔۔
آپ لوگ بھی بہت ہی ڈس انفارمیشن پھیلاتے ہو ۔