کیا چیکو کا استعمال کرنے سے وزن کم کیا جا سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیکو ایک خوش ذائقہ پھل ہے جو ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے . اس بے شمار فوائد کے حامل پھل کی کاشت پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کی جاتی ہے .

لیکن کیا چیکو وزن بھی کم کرتا ہے اس حوالے سے آج ہم جانیں گے . بھورے رنگ کا یہ پھل ذائقے میں مٹھاس رکھتا ہے جو وٹامن، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے . چیکو جس سے وزن میں کمی بھی کی جاسکتی ہے . نظام ہاضمہ کیلئے بہترین میٹھے پھل چیکو میں وٹامن، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹ کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے . چیکو کے استعمال سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے ساتھ ہی یہ نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے . فائبر کا خزانہ چیکو غذائی ریشے سے بھرا ہوتا ہے جس کے استعمال سے آپ کا پیٹ دن بھر بھرا محسوس ہوگا اور بار بار بھوک نہ لگنے کی وجہ سے وزن میں کمی ہوسکتی ہے . فائبر کا خزانہ چیکو میں مٹھاس ہونے کے باوجود اس پھل میں کم کیلوریز ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ پھل وزن کو کم کرکے آپ کو فِٹ بناسکتا ہے . میٹابولزم کو بڑھائے چیکو میں قدرتی مٹھاس ہوتی ہے جو خون میں شوگر کی سطح کو بڑھائے بغیر فوری توانائی فراہم کرتی ہے . . .

متعلقہ خبریں