یوں لگا مرنے لگا ہوں اور کلمہ پڑھ لیا۔۔ فیصل قریشی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹنے کے بعد موت کے منہ سے کیسے واپس آئے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)”زندگی میں ایسا بہت دفعہ ہوا ہے جب میں نے کلمہ پڑھ لیا تھا لیکن زندگی دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے اور اس نے ہمیشہ محفوظ رکھا ہے”
یہ کہنا ہے معروف اداکار فیصل قریشی کا جنھوں نے اعجاز اسلم اور نادیہ خان کے شو میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آئے بھیانک واقعات کے بارے میں گفتگو کی.
فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ایک بار میں کہیں جارہا تھا تو میری گاڑی کا ٹائر ایک موڑ پر پھٹ گیا اور اس کے بعد کیا ہوا میں بھول چکا ہوں لیکن یہ یاد ہے کہ جب آنکھ کھلی تو ہر طرف صرف دھواں تھا. میں نے کلمہ پڑھ لیا تھا کہ اب تو گیا. پھر آس پاس کے لوگوں نے آکر مجھے گاڑی سے نکالا۔ میری اچھی عادت ہے کہ سیٹ بیلٹ پہنتا ہوں اس لیے زندہ بچ گیا. اسی دوران ایک بچے نے آ کر پوچھا کہ کونسے ڈرامے کی شوٹنگ ہورہی ہے.
فیصل قریشی نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک بار ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہاتھ کی نبض کٹ گئی تھی جسے دیکھ کر فرح شاہ بیہوش ہوگئی تھیں. احسن بھائی نے ہاتھ پر روئی رکھ کر خون کو بہنے سے روکا تھا۔