مرکزی کردار کیلئے رنگت گوری ہونا ضروری ہے، صبا حمید کا انکشاف


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں مرکزی کرداروں کیلئے رنگت کا گوری ہونا ضروری ہے۔ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اداکارہ کی رنگت سانولی ہو تو اسے مرکزی کردار نہیں ملتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ خود کو گوری سمجھتی تھیں لیکن جب وہ انڈسٹری آئیں تو انہیں پتہ چلا کہ وہ سانولی رنگت رکھتی ہیں۔
صبا حمید کا کہنا تھا کہ وہ اچھے وقت میں انڈسٹری آگئی تھیں جب رنگت سے جڑے مسائل زیادہ نہیں تھے اس لئے انہیں زیادہ مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔