اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس مہنگی ہونے کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے . سوئی ناردرن کی گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی .

اوگرا پشاور میں درخواست کی سماعت کرے گی . ایس این جی پی ایل نے گیس کی قیمت میں 147فیصد تک مزید اضافہ مانگ رکھا ہے .
سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں2646.18روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ گیس کی نئی اوسط قیمت 4446.89روپے کرنے کی درخواست کی ہے . سوئی ناردرن نےگیس کی قیمت میں اضافے کااطلاق یکم جولائی 2024 سےکرنے کی بھی استدعا کی ہے .
سوئی ناردرن نے189 ارب 18کروڑروپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے . اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر لاہور میں سماعت کر چکی ہے .

. .

متعلقہ خبریں