ایم کیو ایم پاکستان کا عامر چشتی کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ
کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے لیے عامر چشتی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان فیصل واوڈا کو بطور آزاد امیدوار سپورٹ کرے گی۔
گزشتہ ہفتے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کئی رہنما فیصل واوڈا کو سینیٹ میں سپورٹ کرنے کے مخالف ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے فیصل واوڈا کو سینیٹ میں سپورٹ نہ کیے جانے کا امکان ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے کئی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی امیدواروں کو ہی سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر اصرار کیا جارہا تھا۔