اداکارہ جاناں ملک شدید علیل، اسپتال منتقل ہو گئیں


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف سابقہ اداکارہ جاناں ملک اسپتال منتقل ہو گئی ہیں۔اداکارہ نے سوشل میڈیا ایپلیکشن انسٹاگرام پر ویڈیوز کے ذریعے مداحوں و فالوورز کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
جاناں ملک نے اپنی پہلی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’جب اِن سے پوچھا گیا: ہم زندگی میں سب سے بڑی غلطی کیا کرتے ہیں؟ تو مہاتما بدھ نے جواب دیا، سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے پاس وقت ہے۔‘
اداکارہ کا مزید لکھنا ہے کہ ’وقت مفت ہے لیکن یہ انمول ہے، آپ وقت کے مالک نہیں بن سکتے لیکن آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں، آپ اسے اپنے پاس رکھ نہیں سکتے لیکن آپ اسے خرچ کر سکتے ہیں۔‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Jana Malik (@iamjanamalik)


اداکارہ نے معنی خیز طویل نوٹ میں مزید لکھا کہ ’وقت کو سمجھداری سے خرچ کریں، ان لوگوں پر جن سے آپ محبت کرتے ہیں، ایسی مہم جوئی پر جو آپ کی روح کو خوش کرتی ہیں، اپنی ذات کے لیے میں نے تھوڑی سی لاپرواہی کی۔‘
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’اُن کی بیماری ایک نئے ملک میں اُن کے لیے ایک خوفناک تجربہ ہو سکتی تھی لیکن عزیز ترین دوستوں نے اُن کے اس سفر کو بہت آسان بنا دیا ہے، وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ اُن کی زندگی میں ایسے سچے اور قیمتی لوگ موجود ہیں۔‘
جاناں ملک نے اب سے کچھ گھنٹے قبل اپنی دوسری ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے خیر خواہوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اداکارہ کا بتانا ہے کہ اُن کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے اور اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔ اداکارہ نے اپنی دونوں ویڈیوز میں سرجری یا بیماری سے متعلق کوئی معلومات شیئر نہیں کی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Jana Malik (@iamjanamalik)


اداکارہ نے اس پوسٹ میں اپنے فالوورز کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں پر لکھا ہے کہ مکمل صحت یاب ہو جانے پر وہ ایک طویل ویڈیو بنائیں گی جس میں سب کے سوالوں کے جواب دیں گی۔
اداکارہ کے مطابق فی الحال اُن میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ اپنے فالوورز کو کمنٹ باکس میں فرداً فرداً جواب دے سکیں۔