محکمہ تعلیم بلوچستان کا نوٹیفکیشن، ضلعی افسران کے ضلع سے باہر جانے پر پابندی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر محکمہ تعلیم میں اصلاحات کا عمل شروع کردیاضلعی افسران تعلیم کے اسٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری ضلعی افسران جائے تعیناتی سے کوئی بھی افسر باہر نہیں جاسکے گا، کسی کار سرکار یا چھٹی کی صورت میں پیشگی ارباب اختیار کو آگاہ کرنا ہوگافیلڈ افسران روزانہ تین اسکولوں کا دورہ کریں گے، فیلڈ وزٹ کی رپورٹ روزآنہ کی بنیاد پر ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرانا ہوگی غیر حاضر اساتذہ سے متعلق سیکرٹری تعلیم کو روزانہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔