بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام


کراچی(قدرت روزنامہ)موچکوپولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلرکوگرفتارکرکے بلوچستان سے کراچی منشیات کی ترسیل کو ناکام بنا دیا۔
گرفتار بین الصوبائی منشیات اسمگلر کی شناخت فراز ولد حاجی حاصل کے نام سے کی گئی ۔ گرفتارملزم کے قبضے سے 3 کلو 700 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات تربت بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی۔
گرفتار ملزم تربت سے مسافر بس کے ذریعے کراچی پہنچا تھا۔ ملزم کو خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے لکی چورنگی حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش منشیات مافیا سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جبکہ ملزم کے موبائل فون سے بھی منشیات مافیا کے اہم ارکان کی تفصیلات حاصل ہوئیں ہیں۔
گرفتار ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش و کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

Recent Posts

اگلے ماہ پیرس کیلیے پروازیں چلانے کیلیے تیار، ترجمان پی آئی اے

کراچی(قدرت روزنامہ) پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ اگلے…

4 mins ago

آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی کیخلاف پرُتشدد احتجاج، سب انسپکٹر شہید، 16 اہلکار زخمی

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف…

15 mins ago

لاہور؛ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں…

25 mins ago

لڑکی بن کر نو عمر لڑکوں کو جھانسہ دیکر فحش ویڈیو بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار ، کئی سے زیادتی کا بھی انکشاف

اوکاڑہ (قدرت روزنامہ) اوکاڑہ میں لڑکی بن کر نو عمر لڑکوں کو جھانسہ دیکر فحش…

26 mins ago

سلمان خان لڑکیوں سے محبت رچاتے رہیں گے لیکن شادی کبھی نہیں کریں گے, بڑا دعویٰ

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سینیئر اداکار متھن چکرورتی نے کہا ہے کہ دبنگ…

32 mins ago

آئندہ قرض پر وگرام کیلئے آئی ایم ایف کے اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے مذاکرات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے پاکستان سے آئندہ پروگرام…

46 mins ago