بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی(قدرت روزنامہ)موچکوپولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلرکوگرفتارکرکے بلوچستان سے کراچی منشیات کی ترسیل کو ناکام بنا دیا . گرفتار بین الصوبائی منشیات اسمگلر کی شناخت فراز ولد حاجی حاصل کے نام سے کی گئی .

گرفتارملزم کے قبضے سے 3 کلو 700 گرام آئس برآمد کرلی گئی . پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات تربت بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی . گرفتار ملزم تربت سے مسافر بس کے ذریعے کراچی پہنچا تھا . ملزم کو خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے لکی چورنگی حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا . گرفتار ملزم نے دوران تفتیش منشیات مافیا سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جبکہ ملزم کے موبائل فون سے بھی منشیات مافیا کے اہم ارکان کی تفصیلات حاصل ہوئیں ہیں . گرفتار ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش و کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں . . .

متعلقہ خبریں