سانحہ 9 مئی کے آخری 19 ملزمان کی ضمانتیں بھی منظور


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کے آخری 19 ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور کر لی گئیں جس کے بعد راولپنڈی کے 14 مقدمات میں اب کوئی ملزم گرفتار نہیں رہا .
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانتیں منظور کیں اور تمام ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا .


سپریم کورٹ نے جن 5 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کی تھیں ان پانچوں کو بھی رہائی مل گئی .
راولپنڈی ڈویژن میں سانحہ 9 مئی میں کل 549 کارکن گرفتار کیے گئے تھے اور 3 فوجی عدالتوں نے مجموعی طور پر 12 ملزمان خلاف ٹرائل مکمل کیے، 8 ملزمان راولپنڈی مقدمات اور 4 ملزمان ایبٹ آباد مقدم میں گرفتار کیے گئے .
آج شام تمام ملزمان کی اڈیالہ جیل سے رہائی ہوگی جس کے لیے مچلکے جمع ہونے لگے ہیں . تمام 19 ملزمان 10 سے 12 مئی کو گرفتار ہوئے اور 10 ماہ سے جیل تھے .

. .

متعلقہ خبریں