کراچی؛ آنکھوں پر پٹیاں، ہاتھ پشت پر بندھے 2 افراد کی لاشیں برآمد


کراچی(قدرت روزنامہ)منگھوپیرناردرن بائی پاس کے قریب سے 2 افراد کی آنکھوں پرپٹیاں اورہاتھ پشت پربندھے ہوئے لاشیں ملی ہیں، جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔
منگھوپیرتھانے کی حدود ناردرن بائی پاس زریاب ہوٹل کے قریب2 افراد کی آنکھوں پرپٹیاں اورہاتھ پشت پربندھے لاشیں ملیں، جنہیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنےپرپولیس حکام موقع پرپہنچ گئے اورفوری طورپر جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو موقع پرطلب کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمن بگٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد کو سرپرگولی مارکر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم کا ایک خول ملا ہے۔ قتل کیے جانے والے ایک شخص کے پاس سے اس کا قومی شناختی کارڈ ملا ہے جس پر اس کا نام شاہ زمان علی تحریر ہے جب کہ دوسرے کی شناخت بائیو میٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے کی جارہی ہے۔
واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع غربی کی ٹیکنیکل ٹیم کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔

Recent Posts

پاکستان، ایگزم بینک میں ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد کا معاہدہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اورایگزم بینک کے اقتصادی ترقی کارپوریشن فنڈ کے مابین ترقیاتی منصوبوں پرعمل…

2 mins ago

دلی کے وزیر اعلیٰ جیل سے رہا، مودی کی آمریت کیخلاف لڑنے کا اعلان

نئی دلی(قدرت روزنامہ)دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 50 روز بعد جیل سے رہا کردیا…

11 mins ago

کابینہ کمیٹی کی نجکاری پروگرام کیلیے 24 اداروں کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے 5سالہ نجکاری پروگرام کے لیے24اداروں کی منظوری دے…

18 mins ago

خراب کارکردگی دکھانےو الے ٹریڈ افسروں کو عہدوں سے ہٹایا جائیگا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری…

41 mins ago

بیوی کی بے لوث محبت شوہر کو 10 سال بعد کوما سے باہر لے آئی

بیجنگ(قدرت روزنامہ)بیوی کی بے لوث محبت اور دیکھ بھال شوہر کو 10 برس بعد کوما…

50 mins ago

کینسر کی شرح فائر فائٹرز میں سب سے زیادہ ہونے کا انکشاف

میامی(قدرت روزنامہ)حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ عام لوگوں…

59 mins ago