ورلڈ بینک نے محکمہ موسمیات کی ری اسٹرکچرنگ کیلیے پہلی قسط جاری کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ورلڈ بینک نے محکمہ موسمیات کی ری اسٹرکچرنگ منصوبے کیلیے 5 کروڑ ڈالر کی رقم میں سے پہلی قسط جاری کردی . ایکسپریس نیوز کے مطابق ورلڈ بینک محکمہ موسمیات کی ری اسٹرکچرنگ کیلیے 5کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، اس سلسلے میں عالمی ادارے نے پہلی قسط جاری کردی ہے .

منصوبے کے تحت محکمہ موسمیات کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا اور محکمہ موسمیات کی ورکشاپ کو خصوصی طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا . ری اسٹرکچرنگ منصوبے کے تحت محکمہ موسمیات میں 300 آٹومیٹک ویدراسٹیشن لگائے جائیں گے اور3عدد موبائل ویدر راڈار بھی فراہم کیے جائیں گے . پاکستانی محکمہ موسمیات کو اس قابل بنایا جائے گا کہ یہ افغانستان اور خلیجی ممالک کے محکموں کی تربیت کرسکے . . .

متعلقہ خبریں