پیپلز پارٹی نے جے یو آئی سے آنیوالے طلحہ محمود کو سینیٹ ٹکٹ سے نواز دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز جے یو آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے طلحہ محمود کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا۔
سینیٹ انتخابات سے متعلق پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خیبر پختونخوا کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سید خورشید احمد شاہ، محمد علی باچا، شازی خان اور فیصل کریم کنڈی شریک تھے۔
پارٹی قیادت کی ہدایت پر فدا محمد خان اور قیضار خان میانخیل پارٹی مفاد کی خاطر سینیٹ کے انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔
فدا محمد خان جنرل نشست اور قیضار خان میاں خیل ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار تھے۔ پارٹی فیصلے کے مطابق طلحہ محمود جنرل نشست اور روبینہ خالد خواتین نشست پر امیدوار ہوں گی۔

Recent Posts

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

13 mins ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

27 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

37 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

45 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

54 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago