سری دیوی کے شوہر بونی کپور کا ناقابلِ یقین حد تک وزن کم، تصویر وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر اور فلمساز بونی کپور نے ناقابلِ یقین حد تک اپنا وزن کم کرلیا۔ بونی کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا جس میں ایک تصویر سال 2004 کی ہے، اس تصویر اُن کے ہمراہ سری دیوی بھی موجود ہیں جبکہ تصویر میں بونی کپور کا وزن بہت زیادہ ہے۔
اسی طرح دوسری تصویر رواں سال کی ہے، اس تصویر میں بونی کپور کا وزن ناقابلِ یقین حد تک کم نظر آرہا ہے اور وہ کیمرے کے سامنے پوز دے رہے ہیں۔بونی کپور نے اپنی اس پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنا وزن کم کرنے کے سفر میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
فلمساز کی پوسٹ پر مداحوں اور بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے وزن کم کرنے پر اُنہیں مبارکباد دی جارہی ہے جبکہ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ بونی کپور کو سری دیوی کی زندگی میں ہی اپنا وزن کم کرلینا چاہیے تھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Boney.kapoor (@boney.kapoor)


واضح رہے کہ سال 2018 میں سری دیوی دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں، بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔