سمانتھا کا رام چرن کی سالگرہ پر دل کو چھولینے والا پیغام


ممبئی(قدرت روزنامہ)ساؤتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے اسٹار اداکار رام چرن کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام دیا ہے۔سمانتھا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر رام چرن کو ’دا او جی‘ (اوریجنل گینگسٹر) کہہ کر پکارتے ہوئے انہیں 39ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔
انسٹاگرام اسٹوری پر رام چرن کی دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے سمانتھا نے دل کو چھولینے والا کیپشن تحریر کیا کہ ’آپ جیسا کوئی اور نہیں ہے۔‘

فلمی دنیا کے دیگر ستاروں اَلو ارجن، ورون تیج، لوانیا تریپاٹھی، کیارا ایڈوانی، جونیئر این ٹی آر اور دیگر نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔رام چرن اور سمانتھا رتھ پرابھو نے 2018 میں فلم رنگاستھلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی اور دونوں کی جوڑی کو بےحد پسند کیا گیا تھا۔
اُس فلم کے بعد مداح رام چرن اور سمانتھا کو ایک ساتھ دیکھنے کےلیے بے چینی سے اس جوڑی کے بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کے منتظر ہیں۔