زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے گھر ننھی پری کی آمد


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے . انسٹاگرام پر مسرت کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ وہ اور اسد اللہ کی حمد کے ساتھ اماں اور ابا بننے کا اعلان کرتے ہیں .


انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ نومولود بیٹی کا نام نورجہاں رکھا ہے جبکہ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official)


2021 میں زارا اور اسد کا ایک نومولود بیٹا انتقال کرگیا تھا اور انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر اب تک شیئر نہیں کی ہے .
اداکارہ کی طرف سے پوسٹ کے بعد مداحوں کی طرف سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے پیغامات لکھے جارہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں