لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں آج بھی بادلوں کا راج اور ٹھنڈی ہواؤں سے شہر کا موسم خوشگوار ہے جس کے باعث لاہوریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں .
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے .
بارش کا امکان
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج سے 31 مارچ تک لاہور سمیت مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے .
احتیاطی تدابیر
موسمی صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے احتیاطی تدابیر جاری کر دی ہیں، 29 اور 30 مارچ کو تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سیاحوں اور کسانوں کو آندھی اور بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے .