وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا


پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس شام ساڑھے 8 بجے طلب کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مختلف محکموں کے وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی شرکت کریں گے، اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امن و امان اور صوبے کے معاشی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رمضان پیکیج کے تحت تقسیم ہونے والی رقوم کا جائزہ بھی لیا جائے گا، صوبے کے مالی، انتظامی اور دیگر امور پر بھی بحث کی جائے گی۔