پنجاب میں متعدد زرعی پراجیکٹس کی منظوری، ہائی ٹیک مشینری پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کرائیں گے ،مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کئی زرعی پروجیکٹس کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں متعدد زرعی پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ ہائی ٹیک زرعی مشینری پر 30 سے 37 فیصد ٹیکس اور ڈیوٹی ہے، رائس سٹرا شیڈر مشین پر ٹیکس ختم کرانے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائےگا، 3 ماہ میں 2 ارب کی لاگت سے زرعی مشینری خریدی جائے گی، مشینری کاشت کاروں کو سبسڈی پر دی جائے گی، 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کاشتکاروں کو 2 سال میں سولر سسٹم مہیا کئے جائیں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مینوئل بوائی کی وجہ سے 12 فیصد گندم کی پیداوار اور 18 فیصد چاول کی پیداوار کم ہوتی ہے جبکہ پاکستان کو 29 ملین ٹن گندم کی ضرورت ہے، 26 ملین ٹن پنجاب پیدا کرتا ہے، پاکستان میں مختلف فصلوں کی کاشت کیلئے سالانہ 1.75 ملین ٹن سیڈ کی ضرورت ہے ، پاکستان میں سالانہ 50 ارب کا سیڈدرآمد کیا جاتا ہے۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے آئندہ 5 سال میں تمام کھالوں کو پختہ کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی 2 سال میں 10 ارب روپے کی لاگت سے 1200 واٹر کورس پختہ کرنے اور سولر ٹیوب ویل پرجیکٹ کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں کاشت کاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ کیا گیا، اس فیصلے کے تحت کاشت کاروں کو 1000 لیزر لیولر اگلے 6 ماہ میں دیے جائیں گے۔اجلاس کے دوران بیج کی پیداوار4 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 6 لاکھ ٹن تک کرنے کے منصوبے اور فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے سویابین سیڈ کی ایک لاکھ ایکڑ پر کاشت کی تجویز پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہائی ٹیک زرعی مشینری پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کرانے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

4 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

4 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

4 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

5 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

5 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

5 hours ago