تربت میں منشیات کے عادی دو افراد لڑ پڑے، کلہاڑی کے وار سے ایک جاں بحق


تربت(قدرت روزنامہ)منشیات کے عادی 2افراد لڑ پڑے، کلہاڑی کے وار سے ایک جاں بحق، پولیس کے مطابق تربت علی آباد میں اصغر ولد صالح اور اعجاز علی نامی منشیات کے عادی دو شخص لڑ پڑے، اعجاز علی نے کلہاڑی کے وار سے اصغر صالح کو قتل کردیا، پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کرلیا اور نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔