میچ کے بعد ویرات کوہلی کی بیٹی سے ویڈیو کال کرتے ہوئے تصویر وائرل

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے بعد بچوں سے ویڈیو کال پر گفتگو کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے .

ایک صارف نے لکھا کہ ویرات کے لیے اپنی بیٹی وامیکا کو اس بات پر راضی کرنا آسان نہیں ہے کہ وہ انہیں جانے دیں .

ویرات کوہلی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ وہ ڈریسنگ روم میں جاکر بھی فیملی سے بات کرسکتے تھے لیکن ان کو شو آف بھی کرنا تھا .

ایک ایکس صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی تو پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان سے بھی بڑا ایکٹر ہے .

آئی پی ایل کے رواں سیزن میں کوہلی نے رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں 49 گیندوں پر 77 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو اس سیزن کی پہلی فتح دلوائی .

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ’اکے‘ رکھا جبکہ ان کی ایک بیٹی کا نام وامیکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں