سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی پاکستان کی کوچنگ کیلئے ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے مستعفی

میلبورن (قدرت روزنامہ )سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اورایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی کوچنگ سے مستعفی ہوگئے .
نجی ٹی وی جیو نیوز نے آسٹریلوی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ جیسن گلیسپی کا ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ معاہدہ کا ایک سال باقی تھا ، جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ کے طورپر کام کر رہے تھے .

دوسری جانب ساو¿تھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے جیسن گلیسپی کے پی سی بی کے ساتھ جڑنے پربات کرنے سے گریز کیا ہے . آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لئے مضبوط امیدوار ہیں اور پاکستان کے ساتھ کوچنگ کے رابطوں کی وجہ سے ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ چھوڑرہے ہیں . جیسن گلیسپی نے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ کوچنگ کا 2 سال کا معاہدہ کیا تھا، جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز 6 بار فائنل میں پہنچی .
اس موقع پر بات کرتے ہوئے جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ ساو¿تھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کےساتھ جو کچھ حاصل کیا اس پر فخرہے، میں نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے بےتاب اور اپنے کیریئر میں نئے باب کو بڑھانے کیلئے پرجوش ہوں .

. .

متعلقہ خبریں