پشاور ہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں پرحلف برداری کا حکم، سنی اتحاد کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے . ڈان نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں پر اراکین سے حلف نہ لینے کے فیصلے پر قائم ہے .

یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے کیس میں اپوزیشن ممبران کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسپیکر کو ممبران سے حلف لینے کا حکم دے دیا تھا . تحریری فیصلے میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو ممبران سے حلف لینے کا حکم دیا گیا . تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اسپیکر ممبران کو رول آف ممبرز پر دستخط کی اجازت دے اور مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی بھی اجازت دی جائے . اس میں کہا گیا کہ 2 اپریل کو ہونی والے سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے بھی سہولت فراہم کی جائے . واضح رہے کہ گزشتہ روز مقدمے کی سماعت جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے کی، خیبرپختونخوا کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی، عدالت میں اسپیکر، امیدواروں کے وکلا نے دلائل دیے اور ایڈووکیٹ جنرل نے بھی معاونت کی تھی . بعد ازاں عدالت نے اس مقدمے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا . . .

متعلقہ خبریں