مرغی کا گوشت کیوں مہنگاہوا؟ حیران کن انکشاف ہو گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے مرغی کی بڑھتی قیمت سے متعلق ایک نیا انکشاف کر دیا ہے .

ڈی سی کوئتہ کے مطابق شہر کے متعدد پولٹری فارم مالکان پنجاب کے غیر رجسٹرڈ ڈیلرز کو حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم بھجوا کر مرغی خریدتے اور مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں .

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی دھندے کی وجہ سے مرغی کی قیمت بڑھ کر840 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے .

ذرائع کا بتانا ہےکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پولٹری فارم مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اور ایف بی آر کو لیٹر ارسال کردیے ہیں . خیال رہے کہ ملک میں مرغی کے گوشت کی قیمت 750 روپے فی کلو سے زائد ہے .

. .

متعلقہ خبریں