معروف اداکارہ سونیا حسین ایک بار پھرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں، ویڈیو وائرل


لاہور (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ سونیا حسین ایک بار پھر اپنے چست لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں .
سونیا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے کندھوں پر اسکارف تھامے ہوئے چل رہی تھیں .

انہیں حال ہی میں ایک تقریب میں باڈی کون سلیٹ لباس میں بھی دیکھا گیا تھا .
سونیا نے بھورے رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اوروہ دوسرے لوگوں سے مل رہی ہیں . سونیا حسین ایک ایسی اداکارہ ہیں جو کسی کردار کو کمال تک نبھانا جانتی ہیں .
انہوں نے اپنے فیشن کے انتخاب اور منتخب کردہ ڈراموں دونوں میں اپنے کیریئر میں ایک طویل سفر طے کیا ہے . وہ ایک خوبصورت ادا کارہ ہیں ،جس سے وہ خود بھی بخوبی واقف ہیں .
سونیا حسین فیشن کے ساتھ تجربات کرنا پسند کرتی ہیں اور وہ مشرقی اور مغربی ہر قسم کے ملبوسات میں نظر آتی ہیں .
سوشل میڈیا صارفین ان کے لباس کے انتخاب سے بہت زیادہ خوش نہیں ہیں اور مختلف کمنٹس سے اپنی ناراضگی طاہر کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں