اسلام آباد

اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لینے کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ اسپیکر کے پی کے اسمبلی نے اجلاس بلا کر حلف نہ لیا تو صوبے کی حد تک سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گٸے فیصلے میں کہا گیا کہ اسپیکر کے پی اسمبلی اگر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ پر عمل نہیں کرتے تو انتخابات ملتوی کیے جائیں گے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اسپیکر کے پی اسمبلی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کریں اور مخصوص نشستوں پر نئے ارکان سے حلف نہ لینے کی صورت میں الیکشن کمیشن کے پی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور ہو گا اور صوبے میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ میں توسیع کر دی جائے گی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور کسی کو بھی ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں