اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور(قدرت روزنامہ)اسلام آباد سمیت خیبر پختون خوا کے شہروں پشاور، باجوڑ، دیر، چترال، رستم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے . ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں زلزلہ محسوس ہوا ہے .

باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اسی طرح دیر لوئر اور اپر میں بھی لوگوں کو زمین ہلتی ہوئی محسوس ہوئی . اطلاعات کے مطابق پشاور، کاٹلنگ اور مردان میں ہلکا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم چترال میں زلزلے کے بہت تیز جھٹکے محسوس کیے گئے . فوری طور پر جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی . زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا . . .

متعلقہ خبریں