خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے ایک رکن کو پکڑ کر اس کی درگت بنادی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ خواجہ سراؤں کو حراساں کرکے ان سے پیسے چھیننے والے گروہ کا ایک رکن خواجہ سراؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ آراے بازار کے علاقہ ٹینچ بھاٹہ بازار میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، اوباش نوجوان خواجہ سراؤں سے پیسے چھین کر فرار ہورہے تھے۔
خواجہ سراؤں نے بھاگتے ہوئے ایک اوباش نوجوان کر پکڑ کر پٹائی کردی، اوباش نوجوانوں کا گروہ بازار میں اکثر خواجہ سراؤں کو حراساں کرتے دیکھا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ واقعہ پولیس کے نوٹس میں آیا ہے تاہم کسی نے ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی، شکایت کے اندراج کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔