گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ


کراچی (قدرت روزنامہ) گلشن اقبال میں کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے 6 سالہ ابیان کی والدہ نے واٹر بورڈ پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر دعویٰ میں موقف اپنایا گیا کہ واٹر بورڈ سے 6 کروڑ 2 لاکھ روپے ہرجانہ دلایا جائے۔ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور کے ایم سی کی غفلت سے واقعہ پیش آیا ہے۔
اداروں کی غفلت کے باعث ایک معصوم بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اون ہائٹس کے رہائشی نے پہلے ہی گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کیخلاف صوبائی محتسب کے پاس درخواست دائر کر رکھی تھی۔ اسی واقعے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اعلیٰ افسران کے خلاف جاں بحق ہونے والے بچے کے والد عاطف الدین کی مدعیت میں تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
ابیان اپنے بھائی کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ہوئے گٹر میں گرا تھا۔ واقعہ میں نامزد ملزمان عدالت سے ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔
اطلاع دینے کے آدھے گھنٹے بعد ایدھی کی ٹیم پہنچی لیکن کوئی متعلقہ انتظامیہ نہیں آئی۔ کے ایم سی اور واٹر بورڈ انتظامیہ تاخیر کے آنے کے بعد بھی ناکام رہی۔ یاد رہے کہ 6 مئی 2023 کو گلشن اقبال 13 ڈ ی میں 8 سالہ ابیان کھیل کے دوران بے دہانی میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔