پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے


کراچی/ لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ایئرلائن پی آئی اے برائے فروخت، عنقریب بین الاقوامی مارکیٹ میں اشتہارات شائع ہوجائیں گے . حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں .

بین الاقوامی سرمایہ کارگروپس سے رابطے شروع ہوگئے . بین الاقوامی سطح پر اشتہارات برائے نیلامی دیے جائیں گے . ترکی، ملائشیا، قطر، یو اے ای، جرمنی،فرانس اور نیدرلینڈز کے انویسٹرز نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے .
پی آئی اے یونین نے نجکاری کیخلاف ردعمل دینے کی تیاریاں شروع کردیں . پاکستان نے پی آئی اے کی فروخت کیلیے ورلڈ بینک انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا . تمام پی آئی اے جہاز اور روٹس کے علاوہ انجینئرنگ، کیٹرنگ اور کارگو سمیت متعدد شعبے بھی ڈیل میں شامل ہونگے .
ملک کے تین بڑے ائرپورٹس اسلام آباد، کراچی اور لاہور بھی آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے . لاہور، اسلام آباد ائرپورٹ آزمائشی بنیادوں پر آوٹ سورس ہوچکا .
ذرائع کے مطابق وزارت ہوا بازی حکام کو معاملے پراہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں . پاکستانی سفیروں کے ساتھ اجلاس بلاکربین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاروں کوآئوٹ سورسنگ میں سرمایہ کاری کیلئے قائل کیا جائیگا . بیرون ملک پاکستانی سفیروں کو پاکستان ایوی ایشن حکام کی طرف سے تیارکردہ مخصوص بریف دی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں