اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے


لاہور (قدرت روزنامہ) سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں۔
سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، عید پر رش کے پیش نظر بعض ٹرینوں میں ایکسٹرا کوچز لگائیں گے، تنخواہوں میں تاخیر کا خاتمہ کر دیا، گریجویٹی اور پنشن کی جلد ادائیگی پر توجہ دے رہے ہیں۔
فیس بک ای کچہری میں مسافروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گرین لائن کے اسٹاپس بڑھانے سے لمبی منزل کے مسافر تنگ ہونگے، بعض ٹرینوں کی اے سی سلیپر کوچز میں اضافہ کریں گے۔